ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / میرا کچھ کام نامکمل ہے:فیلپس

میرا کچھ کام نامکمل ہے:فیلپس

Mon, 11 Jul 2016 19:04:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سب سے کامیاب ترین اولمپئن میں شمار امریکہ کے عظیم تیراک مائیکل فیلپس نے ریو اولمپک سے پہلے اپنے حریفوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ابھی کچھ کام نامکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا کچھ کام نامکمل ہے اور میں ریٹائرمنٹ سے پہلے اسے پورا کرنا چاہوں گا،مجھے پھر سوئمنگ پول میں آنے میں مزہ آ رہا ہے،میرے لئے 2012میں کھیلنا بھی کافی مشکل تھا، میں پھر سے ایک بچے کی مانند محسوس کر رہا ہوں اور مجھے اچھا لگ رہا ہے۔فیلپس نے اولمپکس میں 18طلائی، عالمی سوئمنگ چمپئن شپ میں ایک چاندی، عالمی آبی چمپئن شپ میں 26طلائی اور پین پیسفک میں 16طلائی تمغے جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا پانچواں اولمپک ہے،میں بہت بار برازیل گیا ہوں اور میں نے دیکھا ہے کہ وہاں اولمپک کو لے کر کتنا جوش ہے۔فیلپس سات بار دنیا کے بہترین تیراک رہے ہیں اور 2012میں فنا سال کے بہترین تیراک کا ایوارڈ جیتا۔


Share: